کراچی ائر پورٹ کا متبادل ائر پورٹ تبدیل کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نواب شاہ ایئرپورٹ کا کراچی ایئرپورٹ کے متبادل کا درجہ ختم کردیا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملتان ایئرپورٹ کو کراچی کا متبادل ایئرپورٹ قرار دے دیا گیا ہے اور نواب شاہ ایئرپورٹ کا متبادل کا درجہ ختم کردیا گیا ہے۔ہنگامی صورتحال یا موسم کی خرابی کی صورت میں اب کراچی آنے والی پروازیں ملتان ایئرپورٹ پر اترا کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close