چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق قانون سازی، ایم کیو ایم نے تحفظات کا اظہار کر دیا

کراچی(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بل پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے موقف میں کہا کہ ملک جس معاشی بحران سے گزر رہا ہے اس طرح کے اقدام مناسب نہیں ہیں۔ کراچی سے ترجمان ایم کیو ایم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جو مراعات پہلے ہی ملکی اشرافیہ کو دی جارہی ہیں، ان پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔ عوامی نمائندے سرکاری سسٹم میں ریفارمز لانے کیلئے قانون سازی کریں۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے فوری طور پر زرعی ٹیکس کا نفاذ کیا جائے۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔ سندھ کیسرکاری اداروں میں رشوت کا حساب لگائیں تو ملکی بجٹ کا خسارا پورا ہوجائے۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ میں کئی مافیاز اور سسٹم کام کر رہے ہیں جو معاشی حب کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں