سندھ میں سمندری طوفان سے 5 اموات، کئی ہزار متاثرین بے گھر، متاثرین کیمپ میں کتنے بچوں کی پیدائش؟

کراچی (آئی این پی) سندھ میں سمندری طوفان بیپرجوئے سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 42871متاثرین تاحال بے گھر ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدین میں متاثرین کیلئے10، سجاول میں13، ٹھٹھہ میں 3 کیمپ تاحال قائم کیے گئے، بدین کے 10 کیمپوں میں 32880 سیلاب متاثرین تاحال مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق سجاول کے 13 کیمپس میں 7788، ٹھٹھہ کے4 کیمپس 2203 متاثرین موجود ہیں،

سندھ کے طوفان متاثرین کے کیمپوں میں 701 حاملہ خواتین موجود ہیں۔سمندری طوفان متاثرین کے کیمپوں میں3بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے، سندھ میں سمندری طوفان بیپرجوئے سے 5 اموات ہوچکی ہیں۔سندھ حکومت کے پاس پانی صاف کرنیوالی 9 لاکھ گولیاں موجود ہیں، سیلاب متاثرہ اضلاع میں پانی صاف کرنے والی70 ہزار گولیوں کی تقسیم مکمل کرلی گئی۔ذرائع سندھ حکومت کے پاس نمکول کے 10 لاکھ سے زائد پیکٹس موجود ہیں، سندھ حکومت کے پاس سانپ، کتے کاٹنیکی ویکسین کی بڑی مقدارموجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close