اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے انوکھے لاڈلے بن کر کراچی شہر کھیلنے کے لئے مانگ رہے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ سب سے زیادہ نمبر پاکستان پیپلزپارٹی کے ہوں اور جماعت اسلامی کو کراچی کی میئرشپ خیرات میں دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب ووٹ لے کر اپنی اکثریت ثابت کر چکے ہیں۔
پی ٹی آئی والوں نے جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیا۔ کیا یہ ذمے داری بھی ہماری تھی کہ پی ٹی آئی والوں کو کہیں کہ ووٹ جماعت اسلامی کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی والوں کو چاہیے کہ جمہوری رویہ اپنائیں اور اپنی شکست تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والوں نے عمران خان سے راہیں جد ا کرلیں۔ شاہ محمود قریشی کو تو پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنا لیڈر نہیں مانتے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مئیرشپ پر شکست کے بعد مخالفین کو آئندہ انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں