اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے الحاق شدہ تمام سرکاری و نجی کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت (فریش، فیلیئر) کے سالانہ امتحانات برائے2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل،آرٹس ریگولر بشمول امپروومنٹ آف ڈویڑن، بارہ پرچے (T.P)، اسپیشل چانس، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹس کے 20جون سے شروع ہونے والے عملی امتحانات کیلئے درکار امتحانی مواد (Examination Material) اور جوابی کاپیاں (Answer Scripts) تیار ہیں۔

تمام کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے پرنسپلز کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ امتحانی مواد پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر 40 سے جبکہ جوابی کاپیاں ایگزامنیشن اسٹور کمرہ نمبر 21 سے حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close