سمندری طوفان، آج اور کل تیز آندھی، شدید بارش کا امکان

کراچی(آئی این پی)سمندری طوفان “بپرجوائے” کے باعث شہر قائد میںآج جمعرات اور کل جمعہ کو تیز آندھی اور شدید بارش کا امکان ہے۔اس سلسلہ میں کمشنر کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ،انتظامات کاجائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے اور شہری ادارے آپس میں تعاون سے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

کمشنر نے امدادی کاموں اور نقصانات سے بچنے کے انتظامات، مخدوش عمارتیں خالی کرانے اور بل بورڈز ہٹانے کا معائنہ کیا، کمشنر کراچی نے مبارک ولیج، ہاکس بے، صدر آرام باغ کیماڑی، موسی گوٹھ، حاجی محمد گوٹھ اور دیگرعلاقوں کا بھی دورہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close