کراچی(آئی این پی)کراچی کے لئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، جس سے صارفین کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں نیپرا نے کراچی کے لئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس سے کراچی کے صارفین کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 23 روپے 3 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی قیمت 10 روپے 47 پیسے فی یونٹ رہی،نیپراحکامدوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کی جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ مکمل ہونے کے باوجود کیوں بندرہا، پاور پلانٹ کاایل این جی والا یونٹ کیوں بند رہا یپرا نے بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ بند رہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو معاملے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔حکام کے الیکٹرک نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کا یونٹ بند ہونے کا تفصیلی جواب جمع کرادیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں