ون فائیو پولیس کا بروقت ایکشن، اے ٹی ایم مشین کو لٹنے سے بچا لیا

کراچی(آئی این پی)کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ون فائیو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو لٹنے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 16 میں ون فائیو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے والے لٹیرے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کی ون فائیو مددگار پولیس نے شہری کی اطلاع پر چھاپہ مارا اس دوران ملزم اے ٹی ایم مشین کو مختلف اوزاروں کی مدد سے کھول چکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ہتھوڑا چھینی اور اسکرو ڈرائیور برآمد ہوا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close