پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے، کیبل آپریٹرز پاک فوج کی حمایت میں نکل آئے

کراچی(آئی این پی)پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن نے پاک فوج کی حمایت میں ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان علی کھوسو اور صدر راجہ اسد علی خان نے نومئی کو ملک میں پیش آنے والے واقعات کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے پاک فوج کیخلاف سازش برداشت نہیں کریں گے، نو مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس واقعہ کی صرف مذمت کافی نہیں ہے ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہمیشہ شانہ بشانہ ہوگی پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close