مفتاح اسماعیل کی تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں سے چھیڑ خانی

کراچی (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلیں تو ہم نے بھی کاٹی ہیں لیکن ان لوگوں نے تو 2 دن میں پارٹی چھوڑنے کیاعلان کرنے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف والے باتیں بڑی کرتے تھے لیکن ایک دو دن جیل اور صعوبتیں برداشت نہیں ہوئیں جبکہ ان کو عدالتی سپورٹ بھی لیکن اس کے باوجود پارٹی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں،

9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ہم نے بھی گرفتاریوں کا سامنا کیا لیکن کوئی جلا گھیر او نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں 5 ماہ جیل میں رہا اور 50 دن نیب نے مجھے حراست میں رکھا پھر بھی کبھی ہمارے دل میں پارٹی چھوڑنے کا خیال نہیں ، ن لیگ کے کئی رہناوں کو جیل میں ڈالا کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جب ہم رہائی سے باہر آئے کیا ہم نے واپس آکر نیب پر پیٹرول بم مارے، جناح ہاس کور کمانڈر ہاس جلا دیا ، جناح ہاس تو جلادیا گیا اب مزار ہی رہ گیا، یہ سب قوم کو قبول نہیں ہے۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close