وزیر اعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج قبول نہ کرنیکا اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے مردم شماری کے نتائج قبول نہ کرنیکا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر تحفظات تھے اور ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہر ضلع میں ہماری آبادی کو کم بتایا جا رہا ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو بھی 13لاکھ کم گنا گیا، احسان نہیں برابری چاہیے، ہمارے تمام لوگوں کو شمار کیا جائے، بلاکس کو مکمل گنا نہیں گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close