پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے، بڑا الزام لگا دیا گیا

کراچی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے، جس طرح ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ہے ایسا پی ٹی آئی میں بھی ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے آپ کو سیاسی جماعت بچانی ہے یا پاکستان بچانا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی شروعات ہوگئی ہے لاتعلقی کی، پہلے فیز میں مذمت اور لاتعلقی ہو گی، پھر علیحدہ ہوں گے، بعد میں ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے بتاتا آرہا ہوں، میری ساری باتیں درست ثابت ہو رہی ہیں، 9 مئی کے واقعات ہماری قوم کے بچے جو گمراہ ہو کر اس سب کا حصہ بنے ان بچوں سے ہمدردی کریں، انہوں نے کہا کہ کیا جنرل فیض بھی قصور وار ہے؟ بالکل اس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close