پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی گئی

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی۔صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لہذا ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کریں۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری امیت دیوو نے 35 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان کو کرایوں میں کمی کے لئے خط لکھ دیا۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close