پی ٹی آئی کارکنان کو 7 روز کیلئے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا

سکھر(آئی این پی)عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت میں پیشی کے دوران عدالت نے گرفتار کارکنان کو 7روز کیلئے سینٹرل جیل منتقل کردیا ، گرفتار کرنے میں عبدالعزیز ابڑو ، داوا خان، ایڈوکیٹ ظہیر بابرو دیگر شامل ہیں ،

واضع رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجی مطاہرے اور دھرنے دیے جبکہ سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کرنے ، روڈ بلاک کرنے سمیت دکانوں کو بھی زبردستی بند کرایا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close