کراچی(آئی این پی) پولیس نے شہر میں بدامنی اور جلاؤگھیراؤ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 286 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران مختلف علاقوں میں بدامنی اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث 286 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ احتجاج کے دوران بس جلانے والے 2 ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ زیرحراست افرادکوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسیشناخت کیاجارہاہے اور گرفتارملزمان کیخلاف انسداددہشت گردی کی دفعات کیتحت مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ انسداددہشتگردی کی دفعات کیتحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے لیڈر بھی شامل ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سیاملاک کونقصان پہنچانیوالوں کو گرفتارکیاجارہاہے، پیپلز بس کو نقصان پہچانے والے تینوں افرادکی شناخت ہوگئی اورانہیں گرفتار کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان پر مقدمات درج کئیجائیں، جس نے بھی املاک کو نقصان پہنچایا ہے مجھے وہ ایک ایک ملزم سلاخوں کیپیچھے چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا ، اس دوران پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جبکہ ریڈ بس کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں