انصاف ہاؤس کراچی کو تالے لگا دیئے گئے

کراچی(آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج اور اشتعال انگیزی کے بعد پولیس نے انصاف ہائوس کراچی کو تالے ڈال دیے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج اور اشتعال انگیزی کے بعد پولیس نے انصاف ہائوس کراچی کو تالے ڈال دیے ہیں اور درجنوں پولیس اہلکار انصاف ہاؤس کے اطراف تعینات کردیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انصاف ہاو?س کے دونوں راستوں پر پولیس تعینات کردی گئی ہے جب کہ ڈنڈا بردار اہلکار بھی متعین کیے گئے ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سے قبل انصاف ہائوس کے باہر خواتین سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور احتجاج کیا۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کیے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بھاری نفری طلب کرلی۔پولیس نے راشد منہاس روڈ سے پانچ خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کو گرفتار کرلیا جب کہ انصاف ہائوس کے باہر سے مزید پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close