جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد کے علاقہ باہو کھوسو کا پرائمری اسکول فرنیچر اور کتابوں سے محروم، بچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، فرنیچر اور کتب فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقہ باہو کھوسو کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اسکول میں نصابی کتب بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں ،
اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ اسکول میں 480سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن نہ ہمارے اسکول کو فرنیچرہے اور نہ نصابی کتب جس کی وجہ سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اساتذہ کے مطابق ہم نے کئی بار محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو درخواستیں کیں ہیں لیکن ہماری سننے کو کوئی تیار نہیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسکول کو فرنیچر اور کتب فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں