جشن آزادی کی رات دو گروہوں میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق

حیدرآباد میں جشن آزادی کی رات 2 گروہوں میں فائرنگ کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا ریلی میں بائیک چلانے والے نوجوانوں کے 2 گروہوں میں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل:دوسری جانب حیدرآباد ہی میں ایک اور واقعے میں ہٹڑی کے علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے وہ ہیرآباد کا رہائشی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close