جہانگیرترین کی پارٹی میں کون کون شامل ہونے والا ہے؟

حیدرآباد(آئی این پی)حیدرآباد میں استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)سندھ کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادرمگسی سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد علی جونیجو نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں جلد بڑی شمولیتیں ہونے جارہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں آئی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی ،علی جونیجو دوبارہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کریں گے۔سندھ ترقی پسند پارٹی کیسربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں سندھ کے مسائل کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کریں۔ استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری علی جونیجونے کہا کہ آئی پی پی انتخابات سمیت سیاسی ماحول کیلئے رابطے اور ملاقاتیں کررہی ہے،پارلیمانی سیاست کرنے والے تمام قومپرست جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گیاستحکام پاکستان پارٹی میں جلد بڑی شمولیتیں ہونے جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close