ٹرین میں جگہ نہیں، کارکنان کی تعداد توقع سے 5 گنا زیادہ ہے، سینئر ن لیگی لیڈر کا دعویٰ

حیدر آباد (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ کارکنان کی تعداد توقعات سے 5 گنا زیادہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کا ٹرین قافلہ کراچی سے حیدر آباد پہنچا تو اس موقع پر محمد زبیر نے لیگی رہنما بشیر میمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی تعداد توقعات سے 5 گنا زیادہ ہے، ٹرین میں جگہ نہیں، اب ہم اگلے سٹیشنوں پر نہیں رک پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)عام انتخابات میں پوری قوت سے میدان میں اترے گی۔بشیر میمن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close