کیا کل چھٹی ہوگی ؟ اہم اعلان سامنے آگیا

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں انیس نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کی انتظامیہ نے صوفی فقیر سید انور علی شاہ بخاری سرواری القادری کے پینسٹھویں سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی جانب سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ مقامی تعطیل منظور کی، تاکہ عرس کے موقع پر آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ نوٹیفکیشن سندھ حکومت کے چیف سیکرٹری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گھوٹکی، کمشنر سکھر ڈویژن، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گھوٹکی، ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر، ایف ایم 91 گھوٹکی، اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سکھر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس معلومات کو عام کریں تاکہ شہری تعطیل سے آگاہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close