عام تعطیل کا اعلان

ضلع گھوٹکی میں صوفی بزرگ سید انور شاہ کے 65ویں عرس کے موقع پر 19 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر منظور کنرانی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں اس روز عام تعطیل ہوگی، تاہم خسرہ و روبیلا مہم میں شامل ڈاکٹرز اور عملے کی تعطیل نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close