سسر نے بہو کو قتل کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیکب آباد میں مبینہ طور پر سسر کی فائرنگ سے بہو جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جیکب آباد کے گوٹھ جعفر بلیدی میں مبینہ طور پر سسر نے فائرنگ کر کے اپنی بہو کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک نوجوان بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گيا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں