میانوالی(پی این آئی) پولیس نے تھانہ چاپری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی حملے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کے پی کے سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسیٰ خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر دہشتگرد حملہ آور ہوئے۔20 سے زائد دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ کیساتھ تھانہ پر اچانک حملہ کیا ۔پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز برسائے، ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے تاہم تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں