بڑا حادثہ ہو گیا

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شیرشاہ پُل پر ٹرالر پر رکھا گیا کنٹینر موٹر سائیکل پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثے میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالر لے کر فرار ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، کراچی پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر پر کنیٹنر لاک نہ ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش کا کام جاری ہے۔حکام کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

بعد ازاں ڈان سے بات کرتے ہوئے سائٹ بی ایریا پولیس کے ایس ایچ او راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 50 عبدالکریم کے نام سے ہوئی، کنٹینر جو بظاہر ٹھیک سے لاک نہیں تھا، پُل پر چلتے ہوئے ٹرالر سے گرا۔

کنٹینر گرنے سے شہری شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یاد رہے کہ یہ اس نوعیت کا چوتھا واقعہ تھا جو حال ہی میں بڑی گاڑیوں کو لاپرواہی سے چلانے کے باعث پیش آیا جبکہ اس سے قبل 2 موٹرسائیکل سوار شہری ڈمپروں کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد مشتعل شہریوں نے دونوں گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close