شاپنگ سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے صدرمیں واقع نعمان شاپنگ سینٹر میں صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جبکہ اسی علاقے کی ایمپریس مارکیٹ میں کے ایم سی حکام کی جانب سے دکانداروں سے رشوت طلب کی گئی، تاہم رشوت نہ ملنے پر حکام نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا جس کےبعد دکاندارسراپا احتجاج بن گئے۔

تفیصلات کے مطابق نعمان شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اسوقت ریسکیو اداروں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ آگ کو لگےتین گھنٹے ہوچکے ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے صدرایمپریس مارکیٹ میں کےایم سی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔دکانداروں نے بتایا کہ رشوت نہ ملنے پر کے ایم سی کا عملہ تجاوزات کے نام پر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ جس کےبعد دکاندار سراپا احتجاج بن گئےاور سڑک بند کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close