ڈی آئی جی اور ایس ایس پی معطل

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کر دیا۔

چیف سیکریٹری نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سی آئی اے اور متعلقہ ایس ایچ او کو پہلے ہی معطل کر دیا تھا، حکومتِ سندھ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت احکامات جاری کرنے میں پس و پیش سے کام نہیں لیتی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close