کراچی(پی این آئی) کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر ریاض چوک پر دوسیاسی تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی صورت حال کو کنٹرول کیا ۔ایس ایچ او عتیق الرحمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ علاقے میں پتنگ بازی پر بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا بچوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا دو سیاسی تنظیموں کے کارکنان کے درمیان مسلح تصادم کی صورت اختیا ر کر گیا۔
ندیم عرف بلا نامی شخص اپنے 20 سے 25 نامعلوم افراد کے ساتھ آیا اور آصف سبحان نامی شخص کے گھر پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دوسری تنظیم کے کارکنان نے بھی فائرنگ شروع کردی ۔ندیم عرف بلا کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ارشاد پستولی اور یاسر کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے ایم کیو ایم کارکنان کی جوابی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے دو کارکنان زخمی ہوگئے ، جن کی شناخت اعجا ز او ر شان کے نام سے ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں