سندھ پولیس کے 11 افسران و اہلکار معطل کر دیے گئے

کراچی(پی این آئی)مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سندھ پولیس کے 11 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران اور اہلکاروں کو بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔ بی کمپنی بھیجے جانے والوں میں ایسٹ زون کے 3 انسپکٹر اور 3 سب انسپکٹر شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گھوٹکی کا ایک سب انسپکٹر، سی آئی اے میں تعینات اےایس آئی اور سکیورٹی زون ٹو کا ہیڈکانسٹیبل شامل ہے۔اس کے علاوہ معطل ہونے والوں میں ساؤتھ زون کا ہیڈکانسٹیبل، حیدرآباد کا کانسٹیبل اور ایک ہیڈکانسٹیبل بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close