پنجاب کے بعد ایک اور صوبے کا بجلی بلوں میں ریلیف کا مطالبہ

کراچی (پی این آئی)کراچی چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ کے عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔

کراچی چیمبر سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر توانائی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے اور وفاق پنجاب کی طرز پر سندھ کو بھی بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے۔بیان میں کہا گیا کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، سندھ کے عوام اور تاجر برادری کے لیے موجودہ نرخوں پر بل بھرنا ناممکن ہے۔بجلی کے بلوں میں ریلیف سندھ کے عوام اور تاجر برادری کی بقا کے لیے اشد ضروری ہے، اسی لیے صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر توانائی سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں رہنے والوں کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف کا فوری اعلان کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close