دودھ بھی مہنگا، فی لیٹر نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)دودھ بھی مہنگا، فی لیٹر نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی۔۔۔کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت میں اضافے پر راضی کرلیا جس کے بعد کمشنر نے فی لیٹر دودھ کی قیمت 220 روپے مقرر کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ دوھ کی قیمت میں اضافے کی منظوری اس لیے دی کہ دودھ خالص ہوگا۔مہنگائی کی چکی میں پسے عوام نے اقدام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالا ہے۔۔۔۔

close