پولیس کی بڑی کاروائی، زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کرکئی افراد کو بازیاب کرالیا

کوئٹہ(پی این آئی) سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد کو بازیاب کرالیا۔

کُنری پولیس کے مطابق باز یاب ہونے والے افراد کسان ہیں جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی کسان نرسنگھ کولہی نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی۔کسان نرسنگھ کولہی نے زمیندار حمزہ رند کےخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close