شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 3 لڑکیوں سمیت 4 افراد زخمی

نوشہرو فیروز(آئی این پی)شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ 3 لڑکیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ہوائی فائرنگ میں 4 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ خان واہن پولیس تھانہ کی حدودگاؤں ابیانی میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 19 سالہ دوشیزہ وجداں، 15 سالہ دوشیزہ شازیہ، 13 سالہ دوشیزہ سونیا اور 15 سالہ ثنا اللہ پھرڑو زخمی ہوگئے، خان واہن پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہالانی ہسپتا ل میں ابتدائی طبی امداد بعد گمبٹ اور نواب شاہ کے ہسپتا ل میں منتقل کر دیا ، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close