گڈو انٹر چینج پر گاڑی اور ٹریلر میں ٹکر، دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

گھوٹکی(آئی این پی)گھوٹکی میں موٹر ویایم فائیو پرگڈو انٹر چینج پرگاڑی اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد سکھر سے مرید شاخ جا رہے تھے کہ گاڑی اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔موٹروے پولیس نے بتایاکہ جاں بحق افراد میں دلہن بھی شامل ہے جس کی 2 روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close