انکوائری کمیٹی قائم، نشہ آور دوائی پلا کر نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی

ٹنڈو محمد خان (انٹرنیوز)ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کے لئے آئی حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔متاثرہ خاندان کا دعوی کیاہے کہ خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 6رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close