رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق

رانی پور(آئی این پی)سندھ کے علاقے رانی پورمیں بااثر پیرکی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔نوشہرو فیروز کے رہائشی ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات نظرآرہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کے بیانات لیے ہیں، بچی کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں جبکہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، پیٹ میں درد ہوا اور انتقال کرگئی۔

اس معاملے پر پولیس کی غفلت بھی سامنے آئی ہے، رانی پور پولیس نے جاں بحق بچی کا میڈیکل اور پوسٹ مارٹم کرائے بغیر ہی کیس داخل دفتر کردیا ہے، 10 سالہ بچی کے تشدد زدہ جسم کی وڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں تاہم رانی پور پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ورثا کے بیانات لیے ہیں اور بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔دوسری جانب متوفی بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں، بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، فون پر بتایا کہ پیٹ میں درد سے انتقال ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close