ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس سے بری

کراچی (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کو دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس سے بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کیعلاج معالجے کے کیس میں ڈاکٹرعاصم کو8 سال بعد بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم سمیت سابق وفاقی وزیر قادر پیٹل، رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر، انیس قائمخانی اور رف صدیقی کو بھی بری کردیا۔ یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف 8 سال قبل کو دہشت گردوں کیعلاج معالجے کے الزام میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close