ایک اور دھچکا، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔عمران علی شاہ پی ایس 129 سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں تحریک انصاف سے بطور ایم پی اے مستعفی ہورہا ہوں۔

عمران علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر بہت تکلیف اور افسوس ہوا، میانوالی میں یادگار جہاز کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ سڑکوں پر آ کر بدمعاشی کروں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں