پہلی مرتبہ کراچی میں میئر ہمارا آ رہا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے جلسے میں اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں گے پیپلز پارٹی جیتے گی۔کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا، یہ جلسہ عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کیا گیا ہے، اس سے قبل کراچی میں کبھی پیپلز پارٹی کا میئر نہیں بن سکا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابات میں دھاندلی ہوتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ 1979 میں غیر جماعتی انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی نے عوام دوست کے نام سے انتخابات میں حصہ لیا، کراچی میں عوام دوست کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتے، زیادتی نہیں ہوتی تو عبدالستار افغانی کراچی کا مئیر نہیں ہوتا۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے، ہم مطمئن اس وقت ہوں گے جب پیپلزپارٹی کا مئیر کراچی کے مسائل حل کرے گا، مئیر ہمارا آ رہا ہے، کراچی کی 104 یونین کمیٹیز جیتی ہیں، 13 ٹانز میں پیپلزپارٹی جیتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close