الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخاب کے دوران فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (آئی این پی)سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سات مئی کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر آرمڈ فورسز کی تعیناتی درکارہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے خط کے مطابق سندھ کے26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن سات مئی کو ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کیلئے رینجرز کی اسٹیٹک اور فوج کی بطور کوئیک رسپانس تعیناتی کیلئے درخواست کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close