کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک انتظامیہ کو ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن طلب کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی )محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کے معاملات سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر چڑیا گھر کو اکانٹس آفیسر، ٹینڈر کلرک، اکانٹنٹ اور کیشئر کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی، چڑیا گھر میں زندہ اور مرجانے والے تمام نایاب نسل کے جانوروں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

چڑیا گھر میں تعینات رہنے والے سینئر ڈائریکٹر، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا گیا، چڑیا گھرمیں تعینات تمام ملازمین کا پوسٹنگ آرڈر سمیت ریکارڈ، پوسٹل ایڈریس اور کنٹریکٹ نمبر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اینٹی کرپشن نے کراچی چڑیا گھر میں 2022 سے اب تک بجٹ اور آڈٹ کی تفصیلات بھی مانگ لیں، چڑیا گھر کیلئے اشیا کی خریداری کا تمام ریکارڈ اور 2022 سے اب تک سامان کی نیلامی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔چڑیا گھر کے تمام بلز، واچرز اور بینک اکانٹ کی تفصیلات، 2022 سے اب تک ماہانہ آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات، وینڈر، کنٹریکٹرز اور ادائیگیوں کا ریکارڈ، چڑیا گھر میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔اینٹی کرپشن نے انتظامیہ کی جانب سے 2022 سے اب تک سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے چالان اور ڈیپازٹس کی تفصیلات، کنٹریکٹرز کے واجبات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔دوسری جانب سفاری پارک میں سرکاری فنڈز میں بیضابطگیوں کی شکایات سے متعلق تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر سفاری پارک کو بھی تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، ڈائریکٹر سفاری پارک کو لاگ بک، ماہانہ اکانٹ فائل، پی او ایل بک، انٹری اور پارکنگ فیس کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اینٹی کرپشن نے سفاری پارک انتظامیہ سے ادویات اور خوراک کی خریداری کی تفصیلات ، اینیمل رائڈنگ، سفاری کوچ واچرز اور دیگر ذرائع سے آمدنی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close