لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، پہچان سامنے آ گئی

لاڑکانہ(آئی این پی) سندھ کے شہرلاڑکانہ کے سینٹرل جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے کارپرفائرنگ کرکے5افرادقتل کردیا۔پولیس کے مطابق سنٹرل جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پرفائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق پانچوں لاشوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔اے ایس پی عتیق الرحمان کے مطابق تمام مقتول ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ کے گاوں میاں رتو کے رہائشی ہیں، جبکہ واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے،مزید تفتیش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close