پاکستانی سفری دستاویزات پر دبئی جانے والا افغان نژاد برطانوی شہری گرفتار، ایجنٹ بھی پکڑے گئے

کراچی(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سفری دستاویزات پردبئی جانے والے افغان نڑاد برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق زوہیب جان نے جعلسازی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مختص نائیکوپ حاصل کیا، نائیکوپ کے مطابق ملزم کی جائے پیدائش اور پتہ صوابی کا ہے تاہم دوران تفتیش ملزم کی اصل جائے پیدائش جلال آبادہونے کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے اور اسے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایف آئی اے ا میگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر تیسری کارروائی کی ہے اور 3 مسافروں اور 2 ایجنٹس کو ائیرپورٹ سے حراست میں لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close