سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

کراچی(آئی این پی)سندھ اسمبلی کااجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی تاخیرسے شروع ہوا۔اس تاخیر پرتحریک انصاف کے ارکان کا اسمبلی میں نے ڈیسک بجاکر احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا وقت دو بجے طے تھا لیکن اتنی زیادہ تاخیر کے بعد بھی اجلاس شروع کیوں نہیں کیا جارہا۔

اپنے احتجاج کے دوران پہلے پی ٹی آئی کے ارکان اسپیکر کی ڈائس کے قریب جمع ہوئے پھر وہ ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں چلے گئے جب اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے اس طرز عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ زبردستی میری چیمبر میں آئے یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میںاورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق بچے ، لاہور میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ، صحافی ارشد شریف، ممتاز جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھٹو کے آئین کا انتقال ہوگیا ہے اس کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں