کراچی میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف احتجاج

کراچی(آئی این پی)تحریک انصاف کے زیر اہتمام کراچی میں مردم شماری کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا۔تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے مختلف احتجاجی کیمپوں کا دورہ کیا، احتجاجی مظاہروں میں مقامی رہنماں نے بھی شرکت کی، تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، بلال غفار، ارسلان تاج، عالمگیر خان نے مختلف احتجاجی کیمپوں کی قیادت کی،

ارکان اسمبلی جمال صدیقی ، راجا اظہر ، محمود مولوی ، شہزاد قریشی و دیگر نے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔نمائش چورنگی، کورنگی کراسنگ، پاور ہاس، ملیر 15، حسن اسکوائر پر تحریک انصاف نے احتجاج ریکارڈ کرایا، تین تلوار، گڈاپ ٹان، چنیسر، پرفیوم چوک، ماڈل ٹان، بلدیہ، لیاقت آباد کے علاقوں میں بھی احتجاج کیا گیا، لانڈھی، مومن آباد، لیاری، شاہ فیصل، سہراب گوٹھ میں بھی تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکلے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close