سندھ میں طوفانی بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد ہلاک

کراچی(آئی این پی)سندھ کے مختلف شہروں میں تیز طوفانی ہواں اور بارش کا سلسلہ جاری،تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔کراچی، سانگھڑ، حیدر آباد، نوری آباد، مٹیاری، گھوٹکی ،میرپور ماتھیلو ڈہرکی، تھرپارکر، نوکوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

حیدرآباد حیسکو ریجن میں طوفانی بارش کے باعث 240 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، مٹیاری ہائی وے پر بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔تھرپارمیں نوکوٹ کے گاوں مانجھی سومرو میں میاں بیوی کھیتوں کام کررہے تھے آسمانی بجلی سے بالچند نامی کسان ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ، سامروٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے لعل جی کولہی ہلاک ہوگیا۔آسمانی بجلی سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو نوکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close