منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکیننگ شروع

کراچی(آئی این پی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کی اسکیننگ کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں منکی پاکس کے 2 مصدقہ کیسز اور اس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکیننگ شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر طبی عملہ بیرون ملک سے آنے والوں کے ہاتھ اور بازو چیک کر رہا ہے، مشتبہ علامت کی تصدیق پر طبی عملے اور مسافروں کو اسکینر سے گزرا جارہا ہے۔خیال رہے کہ بیرون ملک سے آئے 2 مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق کے بعد قومی وزارت صحت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔قومی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے دیگر کیسز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملک میں منکی پاکس کے مقامی پھیلاؤ کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان سے منکی پاکس کا عالمی سطح پر زیادہ پھیلاؤ نہیں ہوا، متعلقہ صحت حکام کو ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close