ٹرک اور وین تصادم، فرار ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا، لرننگ لائسنس پر ٹرک چلانے کا انکشاف

کراچی(آئی این پی) ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں تصادم کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں تصادم کے دوران کراچی قذافی ٹاؤن کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، ٹھٹھہ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور رئیس کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزم رئیس جامشورو سے بنائے گئے لرننگ لائسنس پر کئی سالوں سے ٹرک چلا رہا تھا اور لرننگ لائسنس بھی 2021 میں کار اور موٹر سائیکل کا بنا تھا، جو کہ 2022 میں ایکسپائر ہو چکا ہے۔عدیل چانڈیو کے مطابق اس بات کی بھی تفتیش کی جائے گی کہ لرنر لائسنس بھی اصل تھا یا وہ بھی جعلی تھا، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close