کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث رکشہ گینگ پکڑا گیا

کراچی (آئی این پی) شہر قائد میں گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث رکشہ گینگ کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، رکشہ گینگ کے کارندے گاڑی چوری کرکے بیچ دیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں چوری اور چھیننیکی وارداتوں میں رکشہ گینگ سرگرم ہیں ، اے وی ایل سی پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

رکشہ گینگ کے کارندے گاڑی چوری اور چھیننے کے بعد فروخت کردیتے تھے، کارندے نوری آباد میں خرید و فروخت کرتے تھے۔ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے فیملی کو گاڑی میں بٹھالیاکرتیتھے، رکشہ گینگ کے کارندوں کی کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے ا?گئیں۔اے وی ایل سی پولیس نے بتایا کہ ملزمان رکشیمیں سوار ہو کر واردات کرتے تھے، ملزمان نے گلبرگ، عزیزآباد، ایف بی ایریا سے درجنون کاریں چوری کیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے واردات میں استعمال رکشہ اور کاریں برآمد کرلی گئیں ہیں ، ملزم دانش پہلے بھی8مقدمات میں جیل جاچکاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close