اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے شہری اتوار کے روز موٹرسائیکل سواروں کی ریس لگانے سے پریشان آگئے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر اتوار کو بائیکرز ریسیں لگاتے ہیں جس میں مختلف علاقوں سے آنے والے نوجوان شامل ہوتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گذری پل کے اوپر بھی ریسیں لگائی جاتی ہیں تیز رفتاری کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں۔

ڈیفنس کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر ریسنگ کے دوران نوجوانوں کی جان بھی چلی جاتی ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ریس لگانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل کی ریس لگانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے لیکن نوجوان پھر بھی ریس لگانے سے باز نہیں آتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close